برطانیہ میں محنت کشوں کی کمی، معیشت کا ہر شعبہ متاثر

eAwazورلڈ

برطا نیہ میں محنت کشوں کی کمی سے برطانوی معیشت کا ہر شعبہ متاثر ہے۔

برطانیہ کے آفس آف نیشنل اسٹیٹکس کے مطابق کووڈ سے اب تک 30 لاکھ محنت کشوں کی کمی کا سامنا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں محنت کشوں کی کمی کے باعث زراعت، ائیر لائنز اور مہمان نوازی سمیت مختلف صنعتیں مشکلات کا شکار ہیں۔

کم ہنرمندی کے امیگریشن قوانین کے خاتمے کے بعد بریگزٹ نے لیبر مارکیٹ کو سخت کر دیا ہے۔