سیاسی و معاشی عدم استحکام میں ڈالر مزید مہنگا، 239 روپے سے بھی بڑھ گیا

eAwazآس پاس

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 236.02 روپے پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر ایک روپے 98 پیسے اضافے سے 238 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر اب تک مجموعی طور پر 3.48 روپے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ایک ڈالر کی قیمت 239.50 روپے ہوگئی ہے۔

انٹربینک میں رواں ماہ اب تک ڈالر کی قیمت میں 35.15 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔