روس نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا

eAwazورلڈ

روس نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کےدورہ تائیوان کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی وجہ سے کشیدگی کی سطح کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے تناظر میں چین اور روس کے صدور کے درمیان اضافی رابطوں کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی دورہ مکمل کرکے تائیوان سے روانہ ہوچکی ہیں۔ وہ گزشتہ شام تائیوان کے دورے پر تائپے پہنچی تھیں۔