اداکارہ صوفیہ نے شوہر کے گھر ڈاکا مارنے اور قاتلانہ حملہ کرنے کا اعتراف کر لیا

eAwazفن فنکار

پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) نے اپنے سابق شوہر کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کر لیا۔

صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے دبئی اپارٹمنٹ سے تقریباً 5 لاکھ درہم، زیورات اور لاکھوں درہم مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے کی سازش کی۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہیں اپنا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آیا تو انہوں نے سابق شوہر کو قتل کرنے کا سوچا اور دبئی اپارٹمنٹ میں گھریلو مسائل کا بہانہ بناتے ہوئے چاقو سے ان پر وار کیا۔

صوفیہ مرزا نے تمام سازش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمر فاروق کے گھر ڈکیتی کی سازش پاکستانی نژاد دوست اور گھریلو ملازمہ کی مدد سے کی تھی۔

قانونی کاغذات کے مطابق صوفیہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ‘میں نے دبئی میں اپنے شوہر کی رہائش گاہ ایمار ٹاور نمبر 2، اپارٹمنٹ 405 میں موجود ان کی الماری سے قیمتی اشیاء اور پیسے چوری کرنے کی سازش کی، اس سازش میں میری ملازمہ رضیہ اور ایک قریبی دوست نسرین شامل تھیں۔

صوفیہ مرزا نے تصدیق کی کہ میں نے سابق شوہر کے سامنے حقیقت آنے پر ان پر چاقو سے حملہ کیا۔

اداکارہ نے عمر فاروق ظہور پر 12 انچ کے چاقو سے حملہ کیا، انہوں نے عمر فاروق کے دل میں چاقو گھونپنے کی کوشش کی لیکن عمر نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاقو پکڑ لیا جس کی وجہ سے ان کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔