امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

eAwazصحت

امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد ملک میں کسی بھی وقت ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔

مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سے ہنگامی فنڈز کے اجراء میں آسانی اور سرکاری رکاوٹوں میں نرمی ہوجائے گی جبکہ ماہرین کہتے ہیں کہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا۔