اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنطیم اسلامی جہاد میں جنگ بندی ہو گئی۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے سے فریقین کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے۔
اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی فوج نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ثالثی کرانے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عام شہریوں کی اموات کو المیہ قرار دیا۔
خیال رہے کہ غزہ پر 3 دن کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید اور 360 سے زیادہ زخمی ہوئے۔