یو اے ای میں ہیٹ اسٹروک: اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

eAwazورلڈ

متحدہ عرب امارات میں ہیٹ اسٹروک کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہیں جب کہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی اسپتال آمد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مقامی اسپتال کےڈاکٹر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن میں گرمی سے دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثرہورہے ہیں۔

بوریج میڈیکل سٹی کے ڈائریکٹر ایمرجنسی سروسز کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے آغاز سے ہی روزانہ کی بنیاد پر گرمی سے متاثرہ مختلف مریضوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے جن میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جو آؤٹ ڈور سروسز سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور سروسز میں مڈ ڈے بریک کے بعد سے ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک ہر ایک کو متاثر کرسکتا ہے لیکن زیادہ تر ایسے افراد اس کی لپیٹ میں آتے ہیں جو آؤٹ ڈور سروسز، مزدور یا کسی گرم ماحول میں کام کررہے ہوں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ان دنوں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ گرمی کی شدت کا احساس 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔