پاکستان کے قومی ترانے کی از سر نو ریکارڈنگ کی گئی ہے جس کو یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لانچ کریں گے
پاکستان کے قومی ترانے کو حفیظ جالندھری کے لکھے گئے خوبصورت اور متاثر کن الفاظوں میں 1954میں پہلی مرتبہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی 68 سال بعد ری ریکارڈنگ کی گئی ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے آج اسلام آباد میں ڈیجیٹل فوٹو گرافی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کا کام 2017ء میں شروع ہوا تھا، گزشتہ چار ماہ سے اس پر ہم کام کر رہے ہیں،پاکستان کے طول و ارض سے آرٹسٹس نے مل کر یہ قوی ترانہ گایا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 14 اگست کو ری ریکارڈڈ قومی ترانے کا قومی پرچم کشائی کی تقریب میں افتتاح کریں گے جبکہ اس کا ٹیزر آج جاری کیا جائےگا