پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانے کی دوبارہ کی گئی ریکارڈنگ کو وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو ریلیز کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے یوم آزاد کے موقع پر قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کا ٹیزر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں نامور گلوکاروں کو دھنوں پر قومی ترانہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ 1954 سے اصل قومی ترانے کی ریلیز کے بعد پہلی مرتبہ قومی ترانے کو ری ریکارڈ کیاگیا ہے۔