افغانستان سے وسط ایشیا میں منشیات کی اسمگلنگ بڑھی ہے، روس

eAwazورلڈ

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان دور میں افغانستان سے وسط ایشیا کو منشیات کی اسمگلنگ بڑھ گئی ہے۔

روسی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء میں افغان جی ڈی پی کا تقریبا 9 فیصد افیون کی غیر قانونی تجارت پر مشتمل تھا۔

روسی وزارت خارجہ کے حکام ولادمیر ترابرین کے مطابق طالبان حکومت نے 2021ء میں افیون کی کاشت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ پر پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کے برعکس ناردرن روٹ سے وسط ایشیا کو منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔