قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022ء کی آفیشل ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکال دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہورہا ہے اور اس کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست میں اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام درج ہے۔
اس صورتحال کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے اپنا تعلق مقبوضہ فلسطین سے بتانا ہوگا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکالے جانے پر عرب ملکوں کے فینز کافی خوش ہیں۔
واضح رہےکہ قطر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔