Some of my cousins ​​still live in Karachi ; Juhi Chawla

میرے کچھ کزنز اب بھی کراچی میں رہتے ہیں: جوہی چاولہ

eAwazفن فنکار

بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کچھ افراد اب بھی پاکستان کے شہر کراچی میں مقیم ہیں۔

حال ہی میں خوبصورت مسکراہٹ والی جوہی کا ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اپنے خاندان کے حوالے سے بات چیت کررہی ہیں۔

دوران انٹرویو جوہی چاولہ نے بتایا کہ قیام پاکستان سے قبل میرے والدین پاکستان میں رہتے تھے لیکن جب بھارت اور پاکستان الگ ہوئے تو والدین سمیت خاندان کے کئی لوگ بھارت آگئے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا میری خالہ کی شادی کراچی کے اس وقت کے مشہور پروڈیوسر جے سی آنند سے ہوئی، تقسیم ہند کے وقت میرے سارے خاندان والے بھارت آگئے لیکن وہ پاکستان میں ہی رہیں۔

Some of my cousins ​​still live in Karachi ; Juhi Chawla

Some of my cousins ​​still live in Karachi ; Juhi Chawla

اداکارہ نے بتایا کہ اسی لیے اب بھی میرے کچھ کزنز (خالہ کے بچے) کراچی میں رہتے ہیں، کچھ دہلی آگئے لیکن کچھ اب بھی پاکستان میں ہیں۔

کبھی کبھی پاکستان جاتی ہوں: جوہی

جوہی چاولہ نے بتایا کہ میں اب بھی کبھی کبھی پاکستان جاتی ہوں، میرے دادا بیرسٹر تھے اور پاکستان میں ان کی بہت ساری ملکیت تھی، تقسیم ہند کے وقت سب کچھ چھوڑ کر بھارت آنا پڑا تھا۔

‘مس انڈیا بنی تو یقین ہی نہیں آیا’

بالی وڈ حسینہ نے کہا ‘1984 میں جب میں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ یہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے، مجھے لگتا تھا میں اتنی بھی خوبصورت نہیں کہ مس انڈیا بن جاؤں، خدا نے اس وقت کوئی جادو کیا تھا، جب میں مس انڈیا کا فارم لے کر والد کے دستخط کروانے گئی تو انہوں نے مجھے ایسے تاثرات سے دیکھا کہ یہ مس انڈیا بنے گی‘؟