نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب

eAwazآس پاس

نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، اس وقت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق چند گھنٹوں میں دریائےکابل سے 4 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرنے کا خدشہ ہے۔

مانا خیل کے مقام پر حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے پانی پولیس لائن میں داخل ہو گیا ہے۔

سیلاب سے پولیس لائن میں ریسٹ ہاؤس کی دیواریں گر گئی ہیں جبکہ کلاں گجران تحصیل روڈ سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔