برطانیہ: سائبر سیکیورٹی سے لے کر سائیکلنگ تک نئی قانون سازی کی تیاریاں

eAwazورلڈ

برطانیہ میں سائبر سیکیورٹی سے لے کر سائیکلنگ تک آنے والے ہفتوں میں چند نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں نئی قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ نئے قوانین اس ماہ متعارف کرائے جائیں گے جبکہ دیگر فی الحال زیرِ غور ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ملک میں سائیکل سواروں کی انشورنس اور نمبر پلیٹ کا متنازع قانون بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔

سائیکل سواروں کے لیے نئے قانون کا مقصد انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں، وہ آج ملکۂ برطانیہ سے ملاقات کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

دوسری جانب برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں، پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے بعد پریتی پٹیل نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔