الی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سےجولائی میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی و پہلے چیئرمین للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی۔
للت مودی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
تاہم اگلے ہی دن سشمیتا سین نے للت مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کی تھی۔
بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ کوئی شادی نہیں ہوئی،نہ ہی کوئی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا البتہ میں غیر مشروط محبت میں گھری ہوئی ہوں’۔
تاہم اب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ للت مودی اور سشمیتا سین نے مکمل طور پر اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں اس وقت گردش کیں جب للت مودی نے اپنے انسٹاگرام کی بائیو تبدیل کی۔
للت مودی کی انسٹا بائیو میں پہلے لکھا تھا کہ’آخرکار میں اپنے پارٹنر کے ساتھ اپنی نئی زندگی شروع کررہا ہوں’،’My love @sushmitasen47’۔
تاہم اب للت مودی نے انسٹاگرام پروفائل کی تصویر اور بائیو تبدیل کرتے ہوئے سشمیتا سین کے حوالے سے الفاظ ہٹا دیے۔
واضح رہے کہ اب تک سشمیتا یا للت مودی کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔