پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مردان میں ڈینگی نے ایک اور شخص کی جان لے لی جب کہ صوبے میں 107 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز دیر لوئر سے رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 44 ہے۔
علاوہ ازیں مردان سے 26،کوہاٹ 14،چارسدہ 9،نوشہرہ 5،ڈی آئی خان 2،ہری پور، باجوڑ، پشاور، کرک، لکی مروت، مالاکنڈ، جنوبی وزیرستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔