میتھیو ہیڈن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کر دیے گئے۔
ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر پارٹنرشپ پر میں بینک الفلاح کا بھی مشکور ہوں۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر ہیڈن نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پُرجوش ہوں۔
میتھیو ہیڈن کاکہنا تھا کہ میں ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔