پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کسی کا انتقال نہیں ہوا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 94 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 599 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 98 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 533 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 2 لاکھ 84 ہزار 6 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔