نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 14 ستمبر کو لندن بھی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں، ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں 19ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت اس وقت ایڈنبرا میں موجود ہے، عوام کو آج سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
ملکہ کا تابوت کل لندن پہنچایا جائے گا جہاں آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔