اسابق امپائر اسد روف کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی اور کرکٹرز کا اظہار دکھ

eAwazکھیل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین (پی سی بی) رمیز راجا نے سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر اسد روف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اسد روف کے دنیا سے چلے جانے کا سن کر افسوس ہوا، وہ نہ صرف بہترین امپائر تھے بلکہ ان کی حس مزاح بھی کمال کی تھی۔

انہوں کہا کہ سابق امپائر کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ پائی، ان کا جب بھی ذکر ہوگا ہمیشہ وہ مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ یاد آئیں گے۔ اسد روف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ بہت ہمدردی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے علاوہ سابق کرکٹرز نے بھی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور آئی سی سی امپائر انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔