سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تشویش ناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔
24 گھنٹے کے دوران سانس ، دمہ اور سینے کی بیماریوں کے 12 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
20 ہزار کے قریب افراد جلدی امراض میں مبتلا ہوئے، ڈائریا کے 17 ہزار 919 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، ملیریا کے 2 ہزار 622 اور ڈینگی کے 64 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 25 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔