پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلین فاسٹ بولر شان ٹیٹ نسیم شاہ میں خود کو دیکھنے لگے، کہا کہ نسیم کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے قومی ٹیم کے بولنگ ڈپارٹمنٹ کی صلاحیتوں اور ان کی تیاری پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولر ہیں، یہاں کوچنگ کو انجوائے کر رہا ہوں۔
شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ شاہین کے بارے میں اتنا معلوم ہے کہ اس کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹرز کو آسانی ہوتی ہے، بولرز کو بتایا ہے کہ سب سے اہم چیز تسلسل ہے۔
پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچکا کہنا تھا کہ بطور کوچ میرا کام یہی ہے کہ اپنے بولرز کا خیال رکھوں۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہیں دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے۔