7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 159رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر بابر 24 گیندوں پر 31 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کو دوسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 109 کے مجموعی اسکور پر 13 گیندوں پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 117کے مجموعی اسکور پر گری، سیٹ بیٹر محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے شان مسعود 7 رنز ، افتخار احمد 28 ، محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے لُک ووڈ نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔