اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

eAwazآس پاس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

یو این سیکرٹری جنرل کے استقبالیے میں نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جیونیوزسےخصوصی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے دنیا بھرکو یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔