خفیہ ریکارڈنگ باہر آنے پر ن لیگ کا ردعمل آگیا مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وزیراعظم ہاؤس کو نشانہ کون بنا رہا ہے؟ کیا یہ وہی خلائی باقیات ہیں جوعمران خان کو اقتدار میں لائیں اور ان کے گھر جانے سے پریشان ہیں۔
طلال چوہدری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو میں بھی میرٹ کی بات ہوئی، جب تحقیقات ہوں گی تو معلوم ہو گا کیا بات توڑی مروڑی گئی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم کی آڈیو لیک کے حوالے سے وفاقی وزير داخلہ رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ آڈیو لیکس کی انکوائری شروع ہوچکی ہے، اگر پی ایم ہاؤس میں کوئی آلہ فٹ ہوا ہے تو یہ سیریس معاملہ ہوگا، ان آڈیوز سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ وزيراعظم ہاؤس کی ‘سکیورٹی بریچ’ ہوئی ہے۔