چین کا 73 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے

eAwazورلڈ

دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت چین کا 73 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے، یکم اکتوبر 1949 کو چین پیپلز ریپبلک آف چائنا کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، چین میں یہ دن رویتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے،چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میںچینی سفارتخانے نے کہا کہ چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں،چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیےحصہ لے رہے ہیں۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین نے سیلاب زدگان کےلیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی ہے۔

سفارتخانے نے کہا کہ چینی حکومت نے400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین امداد فراہم کی ہے، چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانےنے 17 ملین امداد دی ہے ، چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔