ایران نے مہسا امینی کی ہلاکت کے معاملے میں مداخلت آمیز بیانات دینے پر برطانوی سفیر سائمن شیرکلف کو طلب کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے ایران میں جاری مظاہروں کی غلط اور اشتعال انگیز تشریح پر مبنی مداخلت کرنے کی سخت مذمت کی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کسی بھی غیر روایتی برطانوی اقدام کے خلاف جوابی ردِ عمل کا آپشن محفوظ رکھتا ہے۔
اس سے قبل یورپی خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے امکان کے جواب میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدل لاھیان نے جوابی کارروائی سے خبردار کیا۔
واضح رہے کہ 22 سالہ مہسا امینی کی زیرِ حراست ہلاکت کے خلاف ایران بھر میں 20 روز سے جاری احتجاجی مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔