ممنوعہ فنڈنگ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات

eAwazپاکستان

اسلام آباد: عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمے درج ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے، عدالت حفاظتی ضمانت منظورکرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

دوسری جانب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر تین اعتراضات لگائے۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض کیا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی، ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی ہے اور خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائیکورٹ کیسےآسکتےہیں۔