امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کی قرارداد منظور

eAwazورلڈ

6 جنوری کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے واشنگٹن میں ہونے والی سماعت کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرارداد منظور کر لی۔

کمیٹی کی 6 جنوری کی آخری سماعت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش ہونے کی قرارداد پر ووٹنگ کی گئی، ووٹنگ کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

کمیٹی سماعت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کا علم تھا، ٹرمپ نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا، ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

کمیٹی کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس بنانے کی سفارش کا امکان ہے۔