ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف

eAwazکھیل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی شہر جی لانگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کا مقابلہ ہورہا ہے جب کہ دوسرے میں سری لنکا اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نمیبیا اور نیدرلینڈز دونوں ہی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہیں، نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا جب کہ نیدر لینڈز نے یو اے ای کو ہرایا تھا۔