آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر مزید تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان کسی بھی امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2018ٗء کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا کی سابق حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔