ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

eAwazکھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آج کا میچ آسٹریلیا کے شہر جی لانگ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے گئے، اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 ہی چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاتھوم نسانکا 14، دھانن جیا دی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19، کپتان داسن شناکا 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے۔