سینیئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات اسلام آباد پہنچے گا

eAwazآس پاس

سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی نیروبی سے پرواز کیو آر 1342 کے ذریعے رات ایک بجے دوحہ کے لیے روانہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

نیروبی سے جسد خاکی کی روانگی کے وقت پاکستانی ہائی کمشنر ثقلین سیدہ ایئرپورٹ پر انتظامات کی نگرانی کی۔

ترجمان کے مطابق دوحہ سے پاکستان کے لیے پرواز کیو آر 0632 9 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہوگی جو 26 اکتوبر کی رات ایک بج کر 5 منٹ پراسلام آباد پہنچے گی۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور میت کی واپسی کا عمل تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مرحوم کی بیوہ جویریہ صدیق کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔