برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کابینہ کی تشکیل شروع کردی

eAwazورلڈ

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کابینہ کی تشکیل شروع کردی ہے۔

رشی سونک نے جیرمی ہنٹ کو وزیر خزانہ برقرار رکھا ہے جبکہ ڈومینیک راب نائب وزیراعظم ہوں گے، راب کے پاس لارڈ چانسلر اور وزیر قانون کا عہدہ بھی ہوگا۔

سائمن ہارٹ پارلیمنٹ میں پارٹی کے چیف وہپ نامزد کردیئے گئے جبکہ جیمز کلیورلی وزیر خارجہ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ین والس بدستور وزیر دفاع رہیں گے جبکہ ندیم ضحاوی وزیر نامزد کردیئے گئے، تاہم انہیں کوئی محکمہ نہیں دیا گیا۔

بھارتی نژاد سویلا بریورمین دوبارہ وزیرِداخلہ کے عہدے پر تعینات کی گئی ہیں، سابق وزیر اعظم لِز ٹرس نے سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر اُنہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

گرانٹ شاپس کی وزیر برائے تجارت، توانائی اور صنعت کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ہے۔

پینی مورڈنٹ دوبارہ لیڈر آف دی ہاؤس آف کامنز تعینات جبکہ جونئیر وزرا کی تعیناتیاں کل ہوں گی