امریکا نے بائیولوجیکل ہتھیار استعمال کرنے کا الزام مسترد کردیا

eAwazورلڈ

امریکی سفیر نے روس کی جانب سے امریکا پر یوکرین کی حیاتیاتی ہتھیاروں کی مالی معاونت کا الزام ’من گھڑت اور جھوٹا‘ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ روس نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ سے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کی درخواست کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے سیکیورٹی کونسل کو بتایا کہ ’ہم سب جانتے ہیں کہ روس کے دعوے اور الزامات من گھڑت ہیں، روس نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے ہیں‘۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھومس گرین فیلڈ نے کہا کہ ان کا ملک یہ واضح کرتا ہے کہ یوکرین کے پاس حیاتیاتی ہتھیاروں کا کوئی پروگرام موجود نہیں جس طرح امریکا کے پاس بھی ایسا کوئی پروگرام موجود نہیں ہے۔