عراق کے دارالحکومت بغداد میں گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والا گیس ٹینکر فٹ بال میدان کے قریب پارکنگ میں کھڑا تھا۔
عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکا فٹبال اسٹیڈیم اور ایک کیفے کے قریب واقع گیراج میں ہوا، جہاں ایک گاڑی سے منسلک کیا گیا دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔
اس دھماکے کے نتیجے میں قریب ہی موجود گیس ٹینکر میں بھی ایک اور دھماکا ہوا جو اِن ہلاکتوں کا سبب بنا۔
زیادہ تر ہلاک و زخمی ہونے والوں میں فٹ بال کے کھلاڑی اور شائقین شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔