نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کیلئے نکلنے والی کروز شپ میں کورونا پھیل گیا

eAwazصحت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچنے والی کروز شپ میں کورونا کے 800 کیسز سامنے آنے کے بعد بڑے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کروز شپ نیوزی لینڈ سے روانہ ہوا تھا جس میں عملے اور مسافروں سمیت 4600 افراد سوار تھے۔

اتنی بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ نے ہفتے کو عوام کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ شپ پر کورونا پروٹوکول مناسب تھے۔

رپورٹس کے مطابق کروزشپ پر 12 دن کے سفر کے دوران نصف راستے میں ہی کورونا کیسز کی بڑی تعداد کا پتہ چلنا شروع ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں روبی پرنسس کروز شپ پر بھی کورونا پھیل گیا تھا، جہاں کم از کم 900 افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی تھی اور 28 اموات ہوئی تھیں۔