ٹیکساس: کولیسٹرول کی بلند سطح کو اکثر ’خاموش قاتل‘ قرار دیا جاتا ہے کیوں کہ اس کی بمشکل ہی کوئی علامات سامنے آتی ہیں۔ کولیسٹرول کے جمع ہونے کے سبب بازوؤں اور ٹانگوں کی شریانیں سخت ہوسکتی ہیں جو انتہائی خطرناک علامات کا سبب بن سکتی ہے۔
شریانوں کے اکڑنے کے اس عمل کو پیریفرل آرٹری ڈیزیز (پی اے ڈی) کہا جاتا ہے۔
کارڈیو ویسکیولر لیبز آف امیریکا (سی ایل اے) کے مطابق پی اے ڈی کی پہلی نشانی کولہے، ران یا پنڈلی کے پٹھوں میں تکلیف دہ اینٹھن ہوتی ہے۔ ہلکی پھلکی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا سیڑھیاں چڑھنا بھی تکلیف دہ اینٹھن کا سبب ہو سکتی ہے۔
سی ایل اے کے ڈاکٹر سنجے واگلے کا کہنا تھا کہ ہمارا جسم انتہائی ذہین ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے ٹانگوں کے معاملات دیکھنے چاہیئں اگر چلتے وقت آپ کی ٹانگوں میں درد ہو اور آرام کے وقت یہ ٹھیک ہوجائے تو آپ کو اپنے معالج سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی ٹانگوں کے پٹھے اکڑ جائیں اور بہتر نہ ہو تو یہ ایک خطرناک چیز ہے۔
پیریفری آرٹری ڈیزیز سے بچنے کا اہم طریقہ کولیسٹرول کی سطحوں اور دیگر امراضِ قلب کی علامات کی جانچ پڑتال کو جاری رکھنا ہے۔