ٹوئٹر افتتاحی میچ کی لائیو کوریج اور کمنڑی فراہم کرے گا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

دوحا: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے فیفا ورلڈکپ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو خوشخبری سنادی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فیفا ورلڈکپ کے پہلے میچ کیلئے کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

فٹبال ورلڈکپ کا آغاز آج سے قطر میں ہورہا ہے اور افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔
دنیا کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے مابین 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالرز کی خطیر رقم دی جائے گی، ایونٹ میں شریک تمام سائیڈز کو پہلے ہی 15 لاکھ ڈالر انعامی رقم میں سے ادا کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس مرتبہ فیفا کی جانب سے انعامی رقم بڑھا کر 440 ملین ڈالر کردی گئی جو 2018 میں روس میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے مقابلے میں 40 ملین ڈالر زیادہ ہے۔