ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل اور سلور میڈل جیت لیا

eAwazکھیل

کولمبو: پاکستان نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں دوسرا گولڈ اور ایک سلور میڈل بھی میڈل جیت لیا۔

انفرادی کاٹا ایونٹ میں سینیئر اور انڈر 21 کیٹیگری میں ارشاد علی نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ آرزو نے ویمن انفرادی کاتا میں سلور میڈل حاصل کیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سخت محنت کا پھل ملا ہے، اس کامیابی کے لیے کوچ کے ساتھ کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے اس چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔