فیروز خان کے ساتھ کام کرنے میں ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی، اقرا عزیز

eAwazفن فنکار

کراچی: اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔

ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام میں اقرا عزیز نے کہا کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔ ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنا کا اختیار ہے۔ مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔

اقرا عزیز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی۔ خوا مخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی۔ اپنے شوہر یاسرحسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں بھی۔ ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے۔