ٹرافی رونمائی ملتوی، کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز کی طبیعت ناساز

eAwazکھیل

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب کل ٹاس سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹوکس سمیت دوسرے کھلاڑی وائرل انفکیشن کا شکار ہوئے ہیں تاہم ٹیم ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طبعیت میں خرابی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی ممکن نہیں ہوسکے اسے کل میچ سے قبل ری شیڈول کیا جائے گا۔

انگلش ٹیم کے آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔