معاشی بحالی منصوبہ، جاپان اور یو این ڈی پی کے معاہدے پر دستخط

eAwazورلڈ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور حکومت جاپان نے اورکزئی اورکرم کی عوام کے لیے ذریعہ معاش کے مواقع استحکام اور معاشی بحالی کیلیے3.9ملین امریکی ڈالر کے ایک منصوبے کے آغاز کیلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

جاپانی سفارتخانہ کے مطابق معاہدے پر دستخط جاپان کے سفیر متسوہیرو واڈا،ناٹ اوسٹبی، ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی نے کیے،حکومت جاپان کی مدد سے2سالہ پراجیکٹ 2لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کرے گا، جس میں خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین پر توجہ دی جائے گی۔

یہ پراجیکٹ سماجی ہم آہنگی اور اعتماد سازی کے لیے اور کھیلوں/ثقافتی پروگراموں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے جدید طریقوں کا استعمال کرے گا۔ڈیجیٹل ہنر، انکیوبیشن کی تربیت کے ذریعے 1300 نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
کمیونٹی تنظیمیں منصوبہ بندی کے عمل میں شامل ہوں گی اور 50 کمیونٹی فزیکل انفراسٹرکچر اسکیموں کی بحالی کریں گی۔