راولپنڈی ٹیسٹ تیسرا روز: پاکستان نے 298 رنز بنا لیے

eAwazکھیل

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی جبکہ امام الحق نے بھی 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی۔

پاکستان کو پہلا نقصان 225 رنز پر ہوا جب عبد اللہ شفیق 114 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 245 کے مجموعے پر امام الحق بھی 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی 27 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 160 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 ر نز بنا لیے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔