معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے فوری ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے ماہرین معیشت کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ایم ایف سے قسط ملنا اور پروگرام مکمل کرنا ملک کی معیشت کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے، حکومت کو اسے یقینی بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے اور توانائی کی بچت کی بھی ضرورت ہے تاکہ ملک اس بحران سے نکل سکے۔