ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلےپاکستانی اسپنر بن گئے

eAwazکھیل

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جارہی ہے جہاں انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے4 وکٹ لے لی ہیں، ابرارنے ڈیببیو ٹیسٹ میں اپنے پہلے اوور کی 5 ویں گیند پر پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کی۔

میچ کے پہلے روز انگلش کھلاڑیوں زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ کی لیکن دونوں کی پارٹنر شپ9 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی، ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی زیک کرولی کو 19 رنز کے ساتھ بولڈ کردیا، ابرار احمد نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کی وکٹ لیتے ہوئے انگلینڈ کی اہم شراکت توڑ ڈالی، جس کے بعد اسپن بولر نے ب ڈکٹ کو 63 ، جوروٹ کو 8 رنز اور اولی پوپ کو 60 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اظہر علی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو کو ڈراپ کرکے محمد نواز ، فہیم اشرف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں لیگ اسپنر ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں لیام لیونگسٹن کو آؤٹ کرکے مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔

ٹاس کے موقع پر کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے اور اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روزکاپہلا سیشن 10 بجےسےساڑھے 12 بجے ، دوسرا سیشن دوپہر ڈیڑھ بجے سے 3 بجے جبکہ تیسرا سیشن 3 بج کر 20 منٹ سے5 بج کر 20 منٹ تک ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے بعد نسیم شاہ کندھے کی انجری کاشکار ہوگئے ہیں۔