طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑیں گے: اسد عمر

eAwazپاکستان

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔