وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

eAwazپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف سکھر حیدر آباد موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے اسلام آباد سے سکھر روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، مشیر قمر زمان کائرہ، سندھ کے وزیر ناصر شاہ، رکنِ قومی اسمبلی کھیل داس بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

این ایچ اے حکام کے مطابق ایم 6 سکھر تا حیدر آباد موٹر وے کے سنگِ بنیاد کی پہلی تقریب سکھر میں منعقد ہو گی۔

تقریب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف، خورشید شاہ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

سکھر سے وزیرِ اعظم شہباز شریف دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

ایم 6 موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی ایک اور تقریب سول ایوی ایشن آڈیٹوریم حیدر آباد میں بھی ہو گی۔

اس تقریب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیرِ آئی ٹی امین الحق اور دیگر خطاب کریں گے۔

این ایچ اےحکام کے مطابق 306 کلو میٹر طویل ایم 6 منصوبے کی تکمیل کے لیے 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔