نیب کا مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

eAwazآس پاس

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے نیب کا پراسیکیوشن برانچ کو بھیجا گیا خط بھی سامنے آ گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر 2022 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 7 سال کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔