سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی کی کارکردگی عمدہ رہی: بین اسٹوکس

eAwazکھیل

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی پیش کی، ریحان احمد نے ڈیبیو پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کو میں شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ کا اسٹائل تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کتنی مقبول ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اس سے قبل 1960ء میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔

ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔